رُوت 1:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور اُن ہی ایّام میں جب قاضی اِنصاف کِیا کرتے تھے اَیسا ہُؤا کہ اُس سرزمِین میں کال پڑا اور یہُوداہ کے بَیت لحم کا ایک مَرد اپنی بِیوی اور دو بیٹوں کو لے کرچلا کہ موآ ب کے مُلک میں جا کر بسے۔

2. اُس مَرد کا نام الِیملک اور اُس کی بِیوی کا نام نعومی تھا اور اُس کے دونوں بیٹوں کے نام محلون اور کِلیو ن تھے ۔ یہ یہُوداہ کے بَیت لحم کے افراتی تھے ۔ سو وہ موآ ب کے مُلک میں آ کر رہنے لگے۔

3. اور نعومی کا شَوہر الِیملک مَر گیا ۔ پس وہ اور اُس کے دونوں بیٹے باقی رہ گئے۔

4. اُن دونوں نے ایک ایک موآبی عَورت بیاہ لی ۔ اِن میں سے ایک کا نام عُرفہ اور دُوسری کا رُوت تھا اور وہ دس برس کے قرِیب وہاں رہے۔

رُوت 1