30. اور مُوسیٰ نے فِرعو ن کے پاس سے جا کر خُداوند سے شِفاعت کی۔
31. خُداوند نے مُوسیٰ کی درخواست کے مُوافِق کِیا اور اُس نے مچّھروں کے غولوں کو فِرعو ن اور اُس کے نوکروں اور اُس کی رعیّت کے پاس سے دُور کر دِیا یہاں تک کہ ایک بھی باقی نہ رہا۔
32. پر فِرعو ن نے اِس بار بھی اپنا دِل سخت کر لِیا اور اُن لوگوں کو جانے نہ دِیا۔