9. اور مَسح کرنے کا تیل لے کر مسکن کو اور اُس کے اندر کی سب چِیزوں کو مَسح کرنا اور یُوں اُسے اور اُس کے سب ظُروف کو مُقدّس کرنا ۔ تب وہ مُقدّس ٹھہرے گا۔
10. اور تُو سوختنی قُربانی کے مذبح اور اُس کے سب ظُروف کو مَسح کر کے مذبح کو مُقدّس کرنا اور مذبح نِہایت ہی مُقدّس ٹھہرے گا۔
11. اور تُو حَوض اور اُس کی کُرسی کو بھی مَسح کر کے مُقدّس کرنا۔