17. تُو اپنے لِئے ڈھالے ہُوئے دیوتا نہ بنا لینا۔
18. تُو بے خمِیری روٹی کی عِید مانا کرنا ۔ میرے حُکم کے مُطابِق سات دِن تک ابیب کے مہِینے میں وقتِ مُعیّنہ پر بے خمِیری روٹیاں کھانا کیونکہ ماہِ ابیب میں تُو مِصر سے نِکلا تھا۔
19. سب پہلوٹھے میرے ہیں اور تیرے چَوپایوں میں جو نر پہلوٹھے ہوں کیا بچھڑے کیا برّے سب میرے ہوں گے۔
20. لیکن گدھے کے پہلے بچّے کا فِدیہ برّہ دے کر ہو گا اور اگر تُو فِدیہ دینا نہ چاہے تو اُس کی گردن توڑ ڈالنا پر اپنے سب پہلوٹھے بیٹوں کا فِدیہ ضرُور دینااور کوئی میرے سامنے خالی ہاتھ دِکھائی نہ دے۔
21. چھ دِن کام کاج کرنا لیکن ساتویں دِن آرام کرنا ۔ ہل جوتنے اور فصل کاٹنے کے مَوسم میں بھی آرام کرنا۔
22. اور تُو گیہُوں کے پہلے پَھل کے کاٹنے کے وقت ہفتوں کی عِید اور سال کے آخِر میں فصل جمع کرنے کی عِید مانا کرنا۔
23. تیرے سب مَرد سال میں تِین بار خُداوند خُداکے آگے جو اِسرا ئیل کا خُدا ہے حاضِر ہوں۔