خُرُوج 29:42-46 Urdu Bible Revised Version (URD)

42. اَیسی ہی سوختنی قُربانی تُمہاری پُشت در پُشت خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے آگے ہمیشہ ہُؤا کرے ۔ وہاں مَیں تُم سے مِلُوں گا اور تُجھ سے باتیں کرُوں گا۔

43. اور وہیں مَیں بنی اِسرائیل سے مُلاقات کرُوں گا اور وہ مقام میرے جلال سے مُقدّس ہو گا۔

44. اور مَیں خَیمۂِ اِجتماع کو اور قُربان گاہ کو مُقدّس کرُوں گا اور مَیں ہارُو ن اور اُس کے بیٹوں کو مُقدّ س کرُوں گا تاکہ وہ میرے لِئے کاہِن کی خِدمت کو انجام دیں۔

45. اور مَیں بنی اِسرائیل کے درمیان سکُونت کرُوں گا اور اُن کا خُدا ہُوں گا۔

46. تب وہ جان لیں گے کہ مَیں خُداوند اُن کا خُدا ہُوں جو اُن کو مُلکِ مِصر سے اِس لِئے نِکال کر لایا کہ مَیں اُن کے درمیان سکُونت کرُوں ۔ مَیں ہی خُداوند اُن کا خُدا ہُوں۔

خُرُوج 29