15. چوبیں صندُوق کے کڑوں کے اندر لگی رہیں اور اُس سے الگ نہ کی جائیں۔
16. اور تُو اُس شہادت نامہ کو جو مَیں تُجھے دُوں گا اُسی صندُوق میں رکھنا۔
17. اور تُو کفّارہ کا سرپوش خالِص سونے کا بنانا جِس کا طُول ڈھائی ہاتھ اور عرض ڈیڑھ ہاتھ ہو۔
18. اور سونے کے دو کرُّوبی سرپوش کے دونوں سِروں پر گھڑ کر بنانا۔
19. ایک کرُّوبی کو ایک سِرے پر اور دُوسرے کرُّوبی کو دُوسرے سِرے پر لگانا اور تُم سرپوش کو اور دونوں سرِوں کے کرُّوبیوں کو ایک ہی ٹُکڑے سے بنانا۔
20. اور وہ کرُّوبی اِس طرح اُوپر کو اپنے پَر پَھیلائے ہُوئے ہوں کہ سرپوش کو اپنے پَروں سے ڈھانک لیں اور اُن کے مُنہ آمنے سامنے سرپوش کی طرف ہوں۔
21. اور تُو اُس سرپوش کو اُس صندُوق کے اُوپر لگانا اور وہ عہدنامہ جو مَیں تُجھے دُوں گا اُسے اُس صندُوق کے اندر رکھنا۔