9. تب مُوسیٰ اور ہارُو ن اور ند ب اور اَبیہو اور بنی اِسرائیل کے ستّر بزُرگ اُوپر گئے۔
10. اور اُنہوں نے اِسرا ئیل کے خُدا کو دیکھا اور اُس کے پاؤں کے نِیچے نیلم کے پتھّر کا چبُوترا سا تھا جو آسمان کی مانِند شفّاف تھا۔
11. اور اُس نے بنی اِسرائیل کے شُرفا پر اپنا ہاتھ نہ بڑھایا ۔ سو اُنہوں نے خُدا کو دیکھا اور کھایا اور پیا۔
12. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ پہاڑ پر میرے پاس آ اور وہیں ٹھہرا رہ اور مَیں تُجھے پتّھر کی لَوحیں اور شرِیعت اور احکام جو مَیں نے لِکھے ہیں دُوں گا تاکہ تُو اُن کو سِکھائے۔