21. اور وہ لوگ دُور ہی کھڑے رہے اور مُوسیٰ اُس گہری تارِیکی کے نزدِیک گیا جہاں خُدا تھا۔
22. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا تُو بنی اِسرائیل سے یہ کہنا کہ تُم نے خُود دیکھا کہ مَیں نے آسمان پر سے تُمہارے ساتھ باتیں کیں۔
23. تُم میرے ساتھ کِسی کو شرِیک نہ کرنا یعنی چاندی یا سونے کے دیوتا اپنے لِئے نہ گھڑ لینا۔