خُرُوج 17:12-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. اور جب مُوسیٰ کے ہاتھ بھر گئے تو اُنہوں نے ایک پتّھر لے کر مُوسیٰ کے نِیچے رکھ دِیا اور وہ اُس پر بَیٹھ گیا اور ہارُون اور حور ایک اِدھر سے دُوسرا اُدھر سے اُس کے ہاتھوں کو سنبھالے رہے ۔ تب اُس کے ہاتھ آفتاب کے غرُوب ہونے تک مضبُوطی سے اُٹھے رہے۔

13. اور یشُوع نے عمالِیق اور اُس کے لوگوں کو تلوار کی دھار سے شِکست دی۔

14. تب خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا اِس بات کی یادگاری کے لِئے کِتاب میں لِکھ دے اور یشُوع کو سُنا دے کہ مَیں عمالِیق کا نام و نِشان دُنیا سے بِالکُل مِٹا دُوں گا۔

15. اور مُوسیٰ نے ایک قُربان گاہ بنائی اور اُس کا نام یہووا ہ نِسّی رکھّا۔

16. اور اُس نے کہا خُداوند نے قَسم کھائی ہے ۔ سو خُداوند عمالِیقیوں سے نسل در نسل جنگ کرتا رہے گا۔

خُرُوج 17