10. تُو نے اپنی آندھی کی پُھونک ماری تو سمُندر نےاُن کو چُھپا لِیا ۔وہ زور کے پانی میں سیسے کی طرح ڈُوب گئے ۔
11. معبُودوں میں اَے خُداوند ۔ تیری مانِند کَون ہے؟کَون ہے جو تیری مانِند اپنے تقدُّس کے باعِث جلالیاور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والا اور صاحبِکرامات ہے؟
12. تُو نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھایاتو زمِین اُن کو نِگل گئی۔
13. اپنی رحمت سے تُو نے اُن لوگوں کی جِن کو تُو نےخلاصی بخشی راہنمائی کی ۔اور اپنے زور سے تُو اُن کو اپنے مُقدّس مکان کو لے چلاہے۔
14. قَومیں سُن کر تھرّا گئی ہیںاور فلِستین کے باشِندوں کی جان پر آ بنی ہے ۔
15. ادُو م کے رئِیس حَیران ہیں ۔موآ ب کے پہلوانوں کو کپکپی لگ گئی ہے ۔کنعا ن کے سب باشندوں کے دِل پِگھلے جاتے ہیں ۔
16. خَوف و ہراس اُن پر طاری ہے ۔تیرے بازُو کی عظمت کے سبب سے وہ پتّھر کی طرحبے حِس و حرکت ہیںجب تک اَے خُداوند تیرے لوگ نِکل نہ جائیں ۔جب تک تیرے لوگ جِن کو تُو نے خرِیدا ہے پار نہ ہوجائیں ۔