خُرُوج 15:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب مُوسیٰ اور بنی اِسرائیل نے خُداوند کے لِئے یہ گِیت گایا اور یُوں کہنے لگے :-مَیں خُداوند کی ثنا گاؤُں گاکیونکہ وہ جلال کے ساتھ فتحمند ہُؤا ۔اُس نے گھوڑے کو سوار سمیت سمُندر میں ڈال دِیا

2. خُداوند میرا زور اور راگ ہے ۔وُہی میری نجات بھی ٹھہرا ۔وہ میرا خُدا ہے ۔ مَیں اُس کی بڑائی کرُوں گاوہ میرے باپ کا خُدا ہے مَیں اُس کی بزُرگیکرُوں گا ۔

3. خُداوند صاحبِ جنگ ہے ۔یہووا ہ اُس کا نام ہے

4. فِرعو ن کے رتھوں اور لشکر کو اُس نے سمُندر میںڈال دِیااور اُس کے چِیدہ سردار بحرِ قُلز م میںغرق ہُوئے ۔

خُرُوج 15