خُرُوج 14:5-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. جب مِصر کے بادشاہ کو خبر مِلی کہ وہ لوگ چل دِئے تو فِرعو ن اور اُس کے خادِموں کا دِل اُن لوگوں کی طرف سے پِھر گیا اور وہ کہنے لگے کہ ہم نے یہ کیا کِیا کہ اِسرائیلیوں کو اپنی خِدمت سے چُھٹّی دے کر اُن کو جانے دِیا۔

6. تب اُس نے اپنا رتھ تیّار کروایا اور اپنی قَوم کے لوگوں کو ساتھ لِیا۔

7. اور اُس نے چھ سو چُنے ہُوئے رتھ بلکہ مِصر کے سب رتھ لِئے اور اُن سبھوں میں سرداروں کو بِٹھایا۔

8. اور خُداوند نے مِصر کے بادشاہ فِرعو ن کے دِل کوسخت کر دِیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کا پِیچھا کِیا کیونکہ بنی اِسرائیل بڑے فخر سے نِکلے تھے۔

9. اور مِصری فوج نے فِرعو ن کے سب گھوڑوں اور رتھوں اور سواروں سمیت اُن کا پِیچھا کِیا اور اُن کو جب وہ سمُندر کے کِنارے فی ہخِیرو ت کے پاس بعل صفون کے سامنے ڈیرا لگا رہے تھے جا لِیا۔

10. اور جب فِر عون نزدِیک آگیا تب بنی اِسرائیل نے آنکھ اُٹھا کر دیکھا کہ مِصری اُن کا پِیچھا کِئے چلے آتے ہیں اور وہ نہایت خَوف زدہ ہو گئے ۔ تب بنی اِسرائیل نے خُداوند سے فریاد کی۔

11. اور مُوسیٰ سے کہنے لگے کیا مِصر میں قبریں نہ تِھیں جو تُو ہم کو وہاں سے مَرنے کے لِئے بیابان میں لے آیا ہے؟ تُو نے ہم سے یہ کیا کِیا کہ ہم کو مِصر سے نِکال لایا؟۔

خُرُوج 14