اور اگر کوئی اجنبی تیرے ساتھ مُقیم ہو اور خُداوند کی فَسح کو منانا چاہتا ہو تو اُس کے ہاں کے سب مَرد اپنا خَتنہ کرائیں ۔ تب وہ پاس آ کر فَسح کرے ۔ یُوں وہ اَیسا سمجھا جائے گا گویا اُسی مُلک کی اُس کی پَیدایش ہے پر کوئی نامختُون آدمی اُسے کھانے نہ پائے۔