خُرُوج 11:7-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. لیکن اِسرائیلِیوں میں سے کِسی پر خواہ اِنسان ہو خواہ حَیوان ایک کُتا بھی نہیں بَھونکے گا تاکہ تُم جان لو کہ خُداوند مِصریوں اور اِسرائیلِیوں میں کَیسا فرق کرتا ہے۔

8. اور تیرے یہ سب نوکر میرے پاس آ کر میرے آگے سرنِگُوں ہوں گے اور کہیں گے کہ تُو بھی نِکل اور تیرے سب پَیرو بھی نِکلیں ۔ اِس کے بعد مَیں نِکل جاؤُں گا۔ یہ کہہ کروہ بڑے طَیش میں فِرعو ن کے پاس سے نِکل کر چلا گیا۔

9. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ فِرعو ن تُمہاری اِسی سبب سے نہیں سُنے گا تاکہ عجائِب مُلکِ مِصر میں بُہت زِیادہ ہو جائیں۔

10. اور مُوسیٰ اور ہارُو ن نے یہ کرامات فِرعو ن کو دِکھائیں اور خُداوند نے فِرعو ن کے دِل کو سخت کر دِیا کہ اُس نے اپنے مُلک سے بنی اِسرائیل کو جانے نہ دِیا۔

خُرُوج 11