26. سو ہمارے چَوپائے بھی ہمارے ساتھ جائیں گے اور اُن کا ایک کُھر تک بھی پِیچھے نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ اُن ہی میں سے ہم کو خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت کا سامان لینا پڑے گا اور جب تک ہم وہاں پُہنچ نہ جائیں ہم نہیں جانتے کہ کیا کیا لے کر ہم کو خُداوند کی عِبادت کرنی ہو گی۔
27. لیکن خُداوند نے فِرعو ن کے دِل کو سخت کر دِیا اور اُس نے اُن کو جانے ہی نہ دِیا۔
28. اور فِرعو ن نے اُسے کہا میرے سامنے سے چلا جا اور ہوشیار رہ ۔ پِھر میرا مُنہ دیکھنے کو مت آنا کیونکہ جِس دِن تُو نے میرا مُنہ دیکھا تُو مارا جائے گا۔
29. تب مُوسیٰ نے کہا کہ تُو نے ٹِھیک کہا ہے ۔ مَیں پِھر تیرا مُنہ کبھی نہیں دیکھوں گا۔