31. اور شہر کے پھاٹک قبائِلِ اِسرائیل سے نامزد ہوں گے۔ تِین پھاٹک شِمال کی طرف ایک پھاٹک رُوبِن کا ۔ ایک یہُودا ہ کا ۔ ایک لاو ی کا۔
32. اور مشرِق کی طرف کی پَیمایش چار ہزار پانچ سَو اور تِین پھاٹک ۔ ایک یُوسف کا ۔ ایک بِنیمِین کا اورایک دان کا۔
33. اور جنُوب کی طرف کی پَیمایش چار ہزار پانچ سَو اور تِین پھاٹک ۔ ایک شمعُو ن کا ۔ ایک اِشکار کا اور ایک زبُولُو ن کا۔
34. اور مغرِب کی طرف کی پَیمایش چار ہزار پانچ سَو اور تِین پھاٹک ۔ ایک جد کا ۔ ایک آشر کا اور ایک نفتا لی کا۔
35. اُس کا مُحِیط اٹھارہ ہزار اور شہر کا نام اُسی دِن سے یہ ہو گا کہ خُداوندوہاں ہے۔