1. اور اَے آدم زاد تُو ایک کھپرا لے اور اپنے سامنے رکھ کر اُس پر ایک شہر ہاں یروشلیِم ہی کی تصوِیر کھینچ۔
2. اور اُس کا مُحاصرہ کر اور اُس کے مُقابِل بُرج بنا اور اُس کے سامنے دمدمہ باندھ اور اُس کے گِرد خَیمے کھڑے کر اور اُس کی چاروں طرف منجنِیق لگا۔
3. پِھر تُو لوہے کا ایک توَا لے اور اپنے اور شہر کے درمِیان اُسے نصب کر کہ وہ لوہے کی دِیوار ٹھہرے اور تُو اپنا مُنہ اُس کے مُقابِل کر اور وہ مُحاصرہ کی حالت میں ہو اور تُو اُس کا مُحاصرہ کرنے والا ہو گا ۔ یہ بنی اِسرائیل کے لِئے نِشان ہے۔