1. اور خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔
2. کہ اَے آدم زاد کوہِ شِعِیر کی طرف مُتوجِّہ ہو اوراُس کے خِلاف نبُوّت کر۔
3. اور اُس سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہدیکھ اَے کوہِ شعِیر مَیں تیرا مُخالِف ہُوںاور تُجھ پر اپنا ہاتھ چلاؤُں گا اور تُجھے وِیران اوربے چراغ کرُوں گا۔
4. مَیں تیرے شہروں کو اُجاڑُوں گااور تُو وِیران ہو گااور جانے گا کہ خُداوند مَیں ہُوں۔
5. چُونکہ تُو قدِیم سے عداوت رکھتا ہے اور تُو نے بنی اِسرائیل کو اُن کی مُصِیبت کے دِن اُن کی بدکرداری کے آخِر میں تلوار کی دھار کے حوالہ کِیا ہے۔