16. یہ وہ نَوحہ ہے جِس سے اُس پر ماتم کریں گے ۔ قَوموں کی بیٹِیاں اِس سے ماتم کریں گی ۔ وہ مِصر اور اُس کی تمام جمعِیّت پر اِسی سے ماتم کریں گی خُداوند خُدا فرماتا ہے۔
17. پِھربارھویں برس میں مہِینے کے پندرھویں دِن خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔
18. کہ اَے آدم زاد مِصر کی جمعِیّت پر واوَیلا کر اور اُس کو اور نامدار قَوموں کی بیٹِیوں کو پاتال میں اُترنے والوں کے ساتھ زمِین کے اسفل میں گِرا دے۔