1. پِھر گیارھویں برس کے تِیسرے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔
2. کہ اَے آدم زاد شاہِ مِصر فرعو ن اور اُس کے لوگوں سے کہہتُم اپنی بزُرگی میں کِس کی مانِند ہو؟۔
3. دیکھ اسُور لُبنا ن کا بُلند دیودار تھاجِس کی ڈالِیاں خُوب صُورت تِھیں اور پتِّیوںکی کثرت سے وہ خُوب سایہ دار تھااور اُس کا قد بُلند تھا اور اُس کی چوٹی گھنیشاخوں کے درمِیان تھی۔