10. خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں مِصر کے انبوہ کو شاہِ بابل نبُوکدر ضر کے ہاتھ سے نیست و نابُودکر دُوں گا۔
11. وہ اور اُس کے ساتھ اُس کے لوگ جو قَوموں میں ہَیبت ناک ہیں مُلک اُجاڑنے کو بھیجے جائیں گے اور وہ مِصر پر تلوار کھینچیں گے اور مُلک کو مقتُولوں سے بھر دیں گے۔
12. اور مَیں ندِیوں کو سُکھا دُوں گا اور مُلک کو شرِیروں کے ہاتھ بیچُوں گا اور مَیں اُس سرزمِین کو اور اُس کی تمام معمُوری کو اجنبِیوں کے ہاتھ سے وِیران کرُوں گا ۔ مَیں خُداوند نے فرمایا ہے۔
13. خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُتوں کو بھی نیست و نابُود کرُوں گا اور نُو ف میں سے مُورتوں کو مِٹا ڈالُوں گا اور آیندہ کو مُلکِ مِصر سے کوئی بادشاہ برپا نہ ہو گا اور مَیں مُلکِ مِصر میں دہشت ڈال دُوں گا۔
14. اور فترُو س کو وِیران کرُوں گا اور ضُعن میں آگ بھڑکاؤُں گا اور نو پر فتویٰ دُوں گا۔
15. اور مَیں سِین پر جو مِصر کا قلعہ ہے اپنا قہر نازِل کرُوں گا اور نو کے انبوہ کو کاٹ ڈالُوں گا۔