17. تیرا دِل تیرے حُسن پر گھمنڈ کرتا تھا ۔ تُو نے اپنے جمال کے سبب سے اپنی حِکمت کھو دی ۔ مَیں نے تُجھے زمِین پر پٹک دِیا اور بادشاہوں کے سامنے رکھ دِیا ہے تاکہ وہ تُجھے دیکھ لیں۔
18. تُو نے اپنی بدکرداری کی کثرت اور اپنی سَوداگری کی ناراستی سے اپنے مقدِسوں کو ناپاک کِیا ہے ۔ اِس لِئے مَیں تیرے اندر سے آگ نِکالُوں گا جو تُجھے بھسم کرے گی اور مَیں تیرے سب دیکھنے والوں کی آنکھوں کے سامنے تُجھے زمِین پر راکھ کر دُوں گا۔
19. قَوموں کے درمِیان وہ سب جو تُجھ کو جانتے ہیں تُجھے دیکھ کر حَیران ہوں گے ۔ تُو جایِ عِبرت ہو گا اور باقی نہ رہے گا۔
20. پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔