حِزقی ایل 27:15-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. اہلِ دوا ن تیرے تاجِر تھے ۔ بُہت سے بحری مُمالِک تِجارت کے لِئے تیرے اِختیار میں تھے ۔ وہ ہاتھی دانت اور آبنُوس مُبادلہ کے لِئے تیرے پاس لاتے تھے۔

16. ارامی تیری دست کاری کی کثرت کے سبب سے تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے ۔ وہ گوہرِ شب چراغ اور ارغوانی رنگ اور چِکن دوزی اور کتان اور مُونگا اور لَعل لا کر تُجھ سے خرِید و فروخت کرتے تھے۔

17. یہُودا ہ اور اِسرائیل کا مُلک تیرے تاجِر تھے ۔ وہ مِنِّیت اور پنّگ کا گیہُوں اور شہد اور روغن اور بلسان لا کر تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے۔

حِزقی ایل 27