حِزقی ایل 21:8-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔

9. کہ اَے آدم زادنبُوّت کر اور کہہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہتُو کہہ تلوار بلکہ تیز اور صَیقل کی ہُوئی تلوارہے۔

10. وہ تیز کی گئی ہے تاکہ اُس سے بڑی خُون ریزی کیجائے۔وہ صَیقل کی گئی ہے تاکہ چمکے ۔پِھر کیا ہم خُوش ہو سکتے ہیں؟میرے بیٹے کا عصا ہر لکڑی کو حقِیر جانتا ہے۔

11. اور اُس نے اُسے صَیقل کرنے کو دِیا ہے تاکہ ہاتھمیں لی جائے ۔وہ تیز اور صَیقل کی گئی تاکہ قتل کرنے والے کےہاتھ میں دی جائے۔

12. اَے آدم زاد تُو رو اور نالہ کر کیونکہ وہ میرے لوگوںپرچلے گی ۔وہ اِسرائیل کے سب اُمرا پر ہو گی ۔وہ میرے لوگوں سمیت تلوار کے حوالہ کِئے گئے ہیںاِس لِئے تُو اپنی ران پر ہاتھ مار۔

13. یقِیناً وہ آزمائی گئیاور اگر عصا اُسے حقِیر جانے تو کیا وہ نابُود ہو گا؟خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

حِزقی ایل 21