حِزقی ایل 20:7-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. اور مَیں نے اُن سے کہا تُم میں سے ہر ایک شخص اُن نفرتی چِیزوں کو جو اُس کی منظُورِ نظر ہیں دُور کرے اورتُم اپنے آپ کو مِصر کے بُتوں سے ناپاک نہ کرو ۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔

8. لیکن وہ مُجھ سے باغی ہُوئے اور نہ چاہا کہ میری سُنیں ۔ اُن میں سے کِسی نے اُن نفرتی چِیزوں کو جو اُس کی منظُورِ نظر تھِیں ترک نہ کِیا اور مِصر کے بُتوں کو نہ چھوڑا ۔ تب مَیں نے کہا کہ مَیں اپنا قہر اُن پر اُنڈیل دُوں گا تاکہ اپنے غضب کو مُلکِ مِصر میں اُن پر پُورا کرُوں۔

9. لیکن مَیں نے اپنے نام کی خاطِر اَیسا کِیا تاکہ میرا نام اُن قَوموں کی نظر میں جِن کے درمِیان وہ رہتے تھے اور جِن کی نِگاہوں میں مَیں اُن پر ظاہِر ہُؤا جب اُن کو مُلکِ مِصر سے نِکال لایا ناپاک نہ کِیا جائے۔

10. پس مَیں اُن کو مُلکِ مِصر سے نِکال کر بیابان میں لایا

11. اور مَیں نے اپنے آئِین اُن کو دِئے اور اپنے احکام اُن کو سِکھائے کہ اِنسان اُن پر عمل کرنے سے زِندہ رہے۔

12. اور مَیں نے اپنے سبت بھی اُن کو دِئے تاکہ وہ میرے اور اُن کے درمِیان نِشان ہوں تاکہ وہ جانیں کہ مَیں خُداوند اُن کا مُقدّس کرنے والا ہُوں۔

حِزقی ایل 20