اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ ایک بڑا عُقاب جو بڑے بازُو اور لمبے پر رکھتا تھا اپنے رنگا رنگ کے بال و پر میں چُھپا ہُؤا لُبنا ن میں آیا اور اُس نے دیودار کی چوٹی توڑ لی۔