کیونکہ مَیں خُداوند ہُوں ۔ مَیں کلام کرُوں گا اورمیرا کلام ضرُور پُورا ہو گا ۔ اُس کے پُورا ہونے میں تاخِیر نہ ہو گی بلکہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اَے باغی خاندان مَیں تُمہارے دِنوں میں کلام کر کے اُسے پُورا کرُوں گا۔