24. تب رُوح نے مُجھے اُٹھایا اور خُدا کی رُوح نے رویا میں مُجھے پِھر کسدیوں کے مُلک میں اسِیروں کے پاس پُہنچا دِیا اور وہ رویا جو مَیں نے دیکھی مُجھ سے غائِب ہو گئی۔
25. اور مَیں نے اسِیروں سے خُداوند کی وہ سب باتیں بیان کِیں جو اُس نے مُجھ پر ظاہِر کی تِھیں۔