حجَّی 1:13-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. تب خُداوند کے پَیغمبر حجَّی نے خُداوند کا پَیغام اُن لوگوں کو سُنایا کہ خُداوند فرماتا ہے مَیں تُمہارے ساتھ ہُوں۔

14. پِھر خُداوند نے یہُوداہ کے ناظِم زرُبّا بل بِن سیالتی ایل کی اور سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصد ق کی اور لوگوں کے بقِیّہ کی رُوح کو ترغِیب دی ۔ پس وہ آکر ربُّ الافواج اپنے خُدا کے گھر کی تعمِیر میں مشغُول ہُوئے۔

15. اور یہ واقعہ دارا بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے برس کے چھٹے مہِینے کی چَوبِیسوِیں تارِیخ کا ہے۔

حجَّی 1