11. دیکھو! وہ میرے پاس سے گُذرتا ہے پر مُجھےدِکھائی نہیں دیتا ۔وہ آگے بھی بڑھ جاتا ہے پر مَیں اُسے نہیں دیکھتا۔
12. دیکھو!وہ شِکار پکڑتا ہے ۔ کَون اُسے روک سکتا ہے؟کَون اُس سے کہے گا کہ تُو کیا کرتاہے؟
13. خُدا اپنے غضب کو نہیں ہٹائے گا۔رہب کے مددگار اُس کے نِیچے جُھک جاتے ہیں۔
14. پِھر میری کیا حقِیقت ہے کہ مَیں اُسے جواب دُوںاور اُس سے بحث کرنے کو اپنے لفظ چھانٹ چھانٹکر نِکالُوں؟
15. اُسے تو مَیں اگر صادِق بھی ہوتا تو جواب نہ دیتا۔مَیں اپنے مُخالِف کی مِنّت کرتا۔
16. اگر وہ میرے پُکارنے پر مُجھے جواب بھی دیتاتَو بھی مَیں یقِین نہ کرتا کہ اُس نے میری آواز سُنی۔
17. وہ طُوفان سے مُجھے توڑتا ہےاور بے سبب میرے زخموں کو زِیادہ کرتا ہے۔
18. وہ مُجھے دَم نہیں لینے دیتابلکہ مُجھے تلخی سے لبریز کرتا ہے۔
19. اگر زورآور کی طاقت کا ذِکر ہو تو دیکھو وہ ہے!اور اگر اِنصاف کا تو میرے لِئے وقت کَون ٹھہرائے گا؟
20. اگر مَیں صادِق بھی ہُوں تَو بھی میرا ہی مُنہ مُجھےمُلزِم ٹھہرائے گا۔اگر مَیں کامِل بھی ہُوں تَو بھی یہ مُجھے کج رَو ثابِت کرے گا۔
21. مَیں کامِل تو ہُوں پر مَیں اپنے کو کُچھ نہیں سمجھتا۔مَیں اپنی زِندگی کو حقِیر جانتا ہُوں۔
22. یہ سب ایک ہی بات ہے اِس لِئے مَیں کہتا ہُوںکہ وہ کامِل اور شرِیر دونوں کو ہلاک کر دیتاہے۔
23. اگر مری ناگہان ہلاک کرنے لگےتو وہ بے گُناہ کی آزمایِش کا مضحکہ اُڑاتا ہے۔
24. زمِین شرِیروں کو سپُرد کر دی گئی ہے۔وہ اُس کے حاکِموں کے مُنہ ڈھانک دیتا ہے۔اگر وُہی نہیں تو اَور کَون ہے؟