1. پِھر ایُّوب نے جواب دِیا:-
2. درحقِیقت مَیں جانتا ہُوں کہ بات یُوں ہی ہےپر اِنسان خُدا کے حضُور کَیسے راستباز ٹھہرے؟
3. اگر وہ اُس سے بحث کرنے کو راضی بھی ہوتو یہ ہزار باتوں میں سے اُسے ایک کا بھی جواب نہدے سکے گا ۔
4. وہ دِل کا عقل مند اور طاقت میں زورآور ہے ۔کِس نے جُرأت کر کے اُس کا سامنا کِیا اور برومند ہُؤا؟