ایُّوب 8:7-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. اور اگرچہ تیرا آغاز چھوٹا ساتھاتَو بھی تیرا انجام بُہت بڑا ہوتا۔

8. ذرا پِچھلے زمانہ کے لوگوں سے پُوچھاور جو کُچھ اُن کے باپ دادا نے تحقِیق کی ہے اُس پردھیان کر

9. (کیونکہ ہم تو کل کے ہیں اور کُچھ نہیں جانتےاور ہمارے دِن زمِین پر سایہ کی مانِندہیں)۔

10. کیا وہ تُجھے نہ سِکھائیں گے اورنہ بتائیں گےاور اپنے دِل کی باتیں نہیں کریں گے؟

11. کیا ناگرموتھا بغَیر کِیچڑ کے اُگ سکتاہے؟کیا سرکنڈا بغَیر پانی کے بڑھ سکتا؟

12. جب وہ ہرا ہی ہے اور کاٹا بھی نہیں گیاتَو بھی اَور پَودوں سے پہلے سُوکھ جاتا ہے۔

13. اَیسی ہی اُن سب کی راہیں ہیں جو خُدا کو بُھولجاتے ہیں۔بے خُدا آدمی کی اُمّید ٹُوٹ جائے گی۔

14. اُس کا اِعتماد جاتارہے گااور اُس کا بھروسا مکڑی کا جالا ہے۔

15. وہ اپنے گھر پر ٹیک لگائے گا لیکن وہ کھڑانہ رہے گا۔وہ اُسے مضبُوطی سے تھامے گا پر وہ قائِم نہ رہے گا۔

ایُّوب 8