ایُّوب 6:14-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. اُس پر جو بے دِل ہونے کو ہے اُس کے دوستکی طرف سے مِہربانی ہونی چاہئےبلکہ اُس پر بھی جو قادِرِ مُطلِق کا خَوف چھوڑ دیتاہے۔

15. میرے بھائِیوں نے نالے کی طرح دغا کی۔اُن وادِیوں کے نالوں کی طرح جو سُوکھ جاتے ہیں۔

16. جو یخ کے سبب سے کالے ہیںاور جِن میں برف چُھپی ہے۔

17. جِس وقت وہ گرم ہوتے ہیں تو غائِب ہو جاتے ہیںاور جب گرمی پڑتی ہے تو اپنی جگہ سے اُڑ جاتے ہیں۔

18. قافِلے اپنے راستہ سے مُڑ جاتے ہیںاور بیابان میں جا کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

19. تیما کے قافِلے دیکھتے رہے ۔سبا کے کاروان اُن کے اِنتظار میں رہے۔

20. وہ شرمِندہ ہُوئے کیونکہ اُنہوں نے اُمّید کی تھی۔وہ وہاں آئے اور پشیمان ہُوئے۔

21. سو تُمہاری بھی کوئی حقِیقت نہیں ۔تُم ڈراونی چِیز دیکھ کر ڈر جاتے ہو۔

22. کیا مَیں نے کہا کُچھ مُجھے دو؟یا اپنے مال میں سے میرے لِئے رِشوت دو؟

ایُّوب 6