ایُّوب 6:11-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. میری طاقت ہی کیا ہے جو مَیں ٹھہرارہُوں؟اور میرا انجام ہی کیا ہے جو مَیں صبرکرُوں؟

12. کیا میری طاقت پتّھروں کی طاقت ہے؟یا میرا جِسم پِیتل کاہے؟

13. کیا بات یِہی نہیں کہ مَیں بے بس ہُوںاور کام کرنے کی قُوّت مُجھ سے جاتی رہی ہے؟

14. اُس پر جو بے دِل ہونے کو ہے اُس کے دوستکی طرف سے مِہربانی ہونی چاہئےبلکہ اُس پر بھی جو قادِرِ مُطلِق کا خَوف چھوڑ دیتاہے۔

15. میرے بھائِیوں نے نالے کی طرح دغا کی۔اُن وادِیوں کے نالوں کی طرح جو سُوکھ جاتے ہیں۔

16. جو یخ کے سبب سے کالے ہیںاور جِن میں برف چُھپی ہے۔

ایُّوب 6