13. وہ ہوشیاروں کو اُن ہی کی چالاکِیوں میں پھنساتا ہےاور ٹیڑھے لوگوں کی مشورت جلد جاتی رہتی ہے۔
14. اُنہیں دِن دِہاڑے اندھیرے سے پالا پڑتا ہےاور وہ دوپہر کے وقت اَیسے ٹٹولتے پِھرتے ہیں جَیسے رات کو۔
15. لیکن مُفلِس کو اُن کے مُنہ کی تلواراور زبردست کے ہاتھ سے وہ بچا لیتا ہے۔
16. سو مسکِین کو اُمّید رہتی ہےاور بدکاری اپنا مُنہ بند کر لیتی ہے۔