ایُّوب 4:3-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. دیکھ! تُو نے بُہتوں کو سِکھایااور کمزور ہاتھوں کو مضبُوط کِیا۔

4. تیری باتوں نے گِرتے ہُوئے کو سنبھالااور تُو نے لڑکھڑاتے گُھٹنوں کو پایدار کِیا۔

5. پر اب تو تُجھی پر آ پڑی اور تُو بے دِل ہُؤا جاتاہے ۔اُس نے تُجھے چُھؤا اور تُو گھبرا اُٹھا۔

6. کیا تیری خُدا ترسی ہی تیرا بھروسا نہیں؟کیا تیری راہوں کی راستی تیری اُمّیدنہیں؟

7. کیا تُجھے یاد ہے کہ کبھی کوئی معصُوم بھی ہلاک ہُؤاہے؟یا کہِیں راستباز بھی کاٹ ڈالے گئے؟

ایُّوب 4