ایُّوب 38:4-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمِین کی بُنیاد ڈالی؟تُو دانِش مند ہے تو بتا۔

5. کیا تُجھے معلُوم ہے کِس نے اُ س کی ناپ ٹھہرائی ؟یا کِس نے اُس پر سُوت کھینچا؟

6. کِس چِیز پر اُ س کی بُنیاد ڈالی گئی؟یا کِس نے اُ س کے کونے کا پتّھربِٹھایا

7. جب صُبح کے سِتارے مِل کر گاتے تھےاور خُدا کے سب بیٹے خُوشی سے للکارتے تھے؟

8. یا کِس نے سمُندر کو دروازوں سے بندکِیاجب وہ اَیسا پُھوٹ نِکلا گویا رَحِم سے۔

9. جب مَیں نے بادل کو اُ س کا لِباس بنایااور گہری تارِیکی کو اُ س کا لپیٹنے کا کپڑا

ایُّوب 38