ایُّوب 38:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب خُداوند نے ایُّوب کو بگولے میں سے یُوں جواب دیا:-

2. یہ کَون ہے جو نادانی کی باتوں سےمصلحت پر پردہ ڈالتاہے؟

3. مَرد کی مانِند اب اپنی کمر کس لےکیونکہ مَیں تُجھ سے سوال کرتا ہُوں اور تُو مُجھے بتا۔

4. تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمِین کی بُنیاد ڈالی؟تُو دانِش مند ہے تو بتا۔

5. کیا تُجھے معلُوم ہے کِس نے اُ س کی ناپ ٹھہرائی ؟یا کِس نے اُس پر سُوت کھینچا؟

ایُّوب 38