8. تب درِندے غاروں میں گُھس جاتےاور اپنی اپنی ماند میں پڑے رہتے ہیں۔
9. آندھی جنُوب کی کوٹھری سےاور سردی شِمال سے آتی ہے۔
10. خُدا کے دَم سے برف جم جاتی ہےاور پانی کا پَھیلاؤ تنگ ہو جاتا ہے۔
11. بلکہ وہ گھٹا پر نمی کو لادتا ہےاور اپنے بِجلی والے بادلوں کو دُور تک پَھیلاتا ہے۔
12. اُسی کی ہدایت سے وہ اِدھر اُدھر پِھرائے جاتے ہیںتاکہ جو کُچھ وہ اُنہیں فرمائےاُسی کو وہ دُنیا کے آباد حِصّہ پر انجام دیں
13. خواہ تنبِیہ کے لِئے یا اپنے مُلک کے لِئے۔یا رحمت کے لِئے وہ اُسے بھیجے۔