5. خُدا عجِیب طَور پر اپنی آواز سے گرجتا ہے۔وہ بڑے بڑے کام کرتا ہے جِن کو ہم سمجھ نہیں سکتے۔
6. کیونکہ وہ برف کو فرماتا ہے کہ تُو زمِین پر گِر۔اِسی طرح وہ بارِش سےاور مُوسلا دھار مِینہ سے کہتا ہے۔
7. وہ ہر آدمی کے ہاتھ پر مُہر کر دیتا ہےتاکہ سب لوگ جِن کو اُس نے بنایا ہے اِس بات کوجان لیں۔
8. تب درِندے غاروں میں گُھس جاتےاور اپنی اپنی ماند میں پڑے رہتے ہیں۔