15. کیا تُجھے معلُوم ہے کہ خُدا کیوں کر اُنہیں تاکِید کرتا ہےاور اپنے بادل کی بِجلی کو چمکاتاہے؟
16. کیا تُو بادلوں کے مُوازنہ سے واقِف ہے؟یہ اُسی کے حَیرت انگیز کام ہیں جو عِلم میں کامِل ہے۔
17. جب زمِین پر جنُوبی ہَوا کی وجہ سے سنّاٹا ہوتاہےتو تیرے کپڑے کیوں گرم ہو جاتے ہیں؟
18. کیا تُو اُ س کے ساتھ فلک کو پَھیلا سکتا ہےجو ڈھلے ہُوئے آئِینہ کی طرح مضبُوط ہے؟
19. ہم کو سِکھا کہ ہم اُس سے کیا کہیںکیونکہ اندھیرے کے سبب سے ہم اپنی تقرِیر کو درُستنہیں کر سکتے
20. کیا اُ س کو بتایا جائے کہ مَیں بولنا چاہتاہُوں؟یا کیا کوئی آدمی یہ خواہش کرے کہ وہ نِگل لِیاجائے؟
21. ابھی تو آدمی اُس نُور کو نہیں دیکھتے جو افلاک پر روشن ہےلیکن ہوا چلتی ہے اور اُنہیں صاف کر دیتی ہے۔