ایُّوب 37:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اِس بات سے بھی میرا دِل کانپتا ہےاور اپنی جگہ سے اُچھل پڑتا ہے۔

2. ذرا اُ س کے بولنے کی آواز کو سُنواور اُس زمزمہ کو جو اُ س کے مُنہ سے نِکلتا ہے۔

3. وہ اُسے سارے آسمان کے نِیچےاور اپنی بِجلی کو زمِین کی اِنتہا تک بھیجتا ہے۔

4. اِس کے بعد رعد کی آواز آتی ہے ۔وہ اپنے جلال کی آواز سے گرجتا ہےاور جب اُ س کی آواز سُنائی دیتی ہے تو وہ اُسے روکتا ہے۔

ایُّوب 37