ایُّوب 36:4-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. کیونکہ فی الحقِیقت میری باتیں جُھوٹی نہیں ہیں۔وہ جو تیرے ساتھ ہے عِلم میں کامِل ہے۔

5. دیکھ! خُدا قادِر ہے اور کِسی کو حقِیر نہیں جانتا۔وہ فہم کی قُوّت میں غالِب ہے۔

6. وہ شرِیروں کی زِندگی کو برقرار نہیں رکھتابلکہ مُصِیبت زدوں کو اُن کا حق عطا کرتا ہے۔

7. وہ صادِقوں کی طرف سے اپنی آنکھیں نہیں پھیرتابلکہ اُنہیں بادشاہوں کے ساتھ ہمیشہ کے لِئے تخت پربِٹھاتا ہےاور وہ سرفراز ہوتے ہیں۔

8. اور اگر وہ بیڑیوں سے جکڑے جائیںاور مُصِیبت کی رسّیِوں سے بندھیں

9. تو وہ اُنہیں اُن کا عمل اور اُن کی تقصِیریں دِکھاتا ہےکہ اُنہوں نے گھمنڈ کِیا۔

ایُّوب 36