15. وہ مُصِیبت زدہ کو اُ س کی مُصِیبت سے چُھڑاتا ہےاور ظُلم میں اُن کے کان کھولتا ہے۔
16. بلکہ وہ تُجھے بھی دُکھ سے چُھٹکارا دے کراَیسی وسِیع جگہ میں جہاں تنگی نہیں ہے پُہنچا دیتااور جو کُچھ تیرے دسترخوان پر چُنا جاتا ہے وہ چِکنائیسے پُر ہوتا
17. پر تُو تو شرِیروں کے مُقدّمہ کی تائِید کرتا ہے۔اِس لِئے عدل اور اِنصاف تُجھ پر قابِض ہیں۔
18. خبردار! تیرا قہر تُجھ سے تکفِیر نہ کرائےاور فِدیہ کی فراوانی تُجھے گُمراہ نہ کرے۔
19. کیا تیرا رونا یا تیری قُوّت و توانائیاِس بات کے لِئے کافی ہیں کہ تُو دُکھ میں نہ پڑے؟
20. اُس رات کی خواہِش نہ کرجِس میں قَومیں اپنے مسکنوں سے اُٹھا لی جاتی ہیں۔
21. ہوشیار رہ! بدی کی طرف راغِب نہ ہوکیونکہ تُو نے مُصِیبت کو نہیں بلکہ اِسی کو چُنا ہے۔