3. کیونکہ کان باتوں کو پرکھتا ہےجَیسے زُبان کھانے کو چکھتی ہے۔
4. جو کُچھ ٹِھیک ہے ہم اپنے لِئے چُن لیں۔جو بھلا ہے ہم آپس میں جان لیں۔
5. کیونکہ ایُّوب نے کہا مَیں صادِق ہُوںاور خُدا نے میری حق تلفی کی ہے۔
6. اگرچہ مَیں حق پر ہُوں تَو بھی جُھوٹا ٹھہرتا ہُوں۔گو مَیں بے تقصِیر ہُوں ۔ میرا زخم لاعِلاج ہے۔
7. ایُّوب سا بہادُر کَون ہےجو تمسخُر کو پانی کی طرح پی جاتا ہے؟