12. یقِیناً خُدا بُرائی نہیں کرے گا۔قادرِ مُطلق سے بے اِنصافی نہ ہو گی۔
13. کِس نے اُس کو زمِین پر اِختیاردِیا؟یا کِس نے ساری دُنیا کا اِنتِظام کِیاہے؟
14. اگر وہ اِنسان سے اپنا دِل لگائے۔اگر وہ اپنی رُوح اور اپنے دَم کو واپس لے لے
15. تو تمام بشر اِکٹّھے فنا ہو جائیں گےاور اِنسان پِھر مِٹّی میں مِل جائے گا۔
16. سو اگر تُجھ میں سمجھ ہے تو اِسے سُن لےاور میری باتوں پر توجُّہ کر۔
17. کیا وہ جو حق سے عداوت رکھتا ہے حُکومت کرے گا ؟اور کیا تُو اُسے جو عادِل اور قادِر ہے مُلزم ٹھہرائے گا؟