11. کیونکہ کان جب میری سُن لیتا تو مُجھے مُبارک کہتا تھااور آنکھ جب مُجھے دیکھ لیتی تو میری گواہی دیتی تھی
12. کیونکہ مَیں غرِیب کو جب وہ فریاد کرتا چُھڑاتا تھااور یتِیم کو بھی جِس کا کوئی مددگار نہ تھا۔
13. ہلاک ہونے والا مُجھے دُعا دیتا تھااور مَیں بیوہ کے دِل کو اَیسا خُوش کرتا تھا کہ وہ گانے لگتی تھی ۔
14. مَیں نے صداقت کو پہنا اور اُس سے مُلبّس ہُؤا۔میرا اِنصاف گویا جُبّہ اور عمامہ تھا۔
15. مَیں اندھوں کے لِئے آنکھیں تھااورلنگڑوں کے لِئے پاؤں۔
16. مَیں مُحتاج کا باپ تھااور مَیں اجنبی کے مُعاملہ کی بھی تحقِیق کرتا تھا۔