1. تب ایُّوب نے جواب دِیا:-
2. جو بے طاقت ہے اُس کی تُو نے کَیسی مددکی!جِس بازُو میں قُوّت نہ تھی اُس کو تُو نے کَیسا سنبھالا!
3. نادان کو تُو نے کَیسی صلاح دیاور حقِیقی معرفت خُوب ہی بتائی!
4. تُو نے جو باتیں کہیِں سو کِس سے؟اور کِس کی رُوح تُجھ میں سے ہو کر نِکلی؟
5. مُردوں کی رُوحیںپانی اور اُس کے رہنے والوں کے نِیچے کانپتی ہیں۔
6. پاتال اُس کے حضُور کُھلا ہےاور جہنّم بے پردہ ہے۔
7. وہ شِمال کو فضا میں پَھیلاتا ہےاور زمِین کو خلا میں لٹکاتا ہے۔