ایُّوب 24:6-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. وہ کھیت میں اپنا چارا کاٹتے ہیںاور شرِیروں کے انگُور کی خوشہ چِینی کرتے ہیں۔

7. وہ ساری رات بے کپڑے ننگے پڑے رہتے ہیںاور جاڑوں میں اُن کے پاس کوئی اوڑھنا نہیں ہوتا۔

8. وہ پہاڑوں کی بارِش سے بِھیگے رہتے ہیںاور کِسی آڑ کے نہ ہونے سے چٹان سے لِپٹ جاتے ہیں ۔

9. اَیسے لوگ بھی ہیں جو یتِیم کو چھاتی پر سے ہٹا لیتے ہیںاور غرِیبوں سے گِرَو لیتے ہیں۔

10. سو وہ بے کپڑے ننگے پِھرتےاور بُھوک کے مارے پُولِیاں ڈھوتے ہیں۔

11. وہ اِن لوگوں کے اِحاطوں میں تیل نِکالتے ہیں۔وہ اُن کے کُنڈوں میں انگُور رَوندتے اور پِیاسے رہتے ہیں۔

ایُّوب 24