5. مُجھ پر غَور کرو اور مُتعجِّب ہواور اپنا ہاتھ اپنے مُنہ پر رکھّو۔
6. جب مَیں یاد کرتا ہُوں تو گھبرا جاتا ہُوںاور میرا جِسم تھرّا اُٹھتا ہے۔
7. شرِیر کیوں جِیتے رہتے۔عُمر رسِیدہ ہوتے بلکہ قُوّت میں زبردست ہوتے ہیں؟
8. اُن کی اَولاد اُن کے ساتھ اُن کے دیکھتے دیکھتےاور اُن کی نسل اُن کی آنکھوں کے سامنے قائِم ہو جاتی ہے۔
9. اُن کے گھر ڈر سے محفُوظ ہیںاور خُدا کی چھڑی اُن پر نہیں ہے۔
10. اُن کا سانڈ باردار کر دیتا ہے اور چُوکتا نہیں۔اُن کی گائے بیاتی ہے اور اپنا بچّہ نہیں گِراتی۔
11. وہ اپنے چھوٹے چھوٹے بچّوں کو ریوڑ کی طرحباہر بھیجتے ہیںاور اُن کی اَولاد ناچتی ہے۔